ایران اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے ہر ممکن ذریعہ استعمال کرے گا، وزیر خارجہ

ایران کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ تہران اپنے قومی مفادات کے تحفظ اور خودمختاری کے دفاع کے لیے سفارت کاری کے ساتھ ساتھ تمام ممکنہ ذرائع استعمال کرے گا۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سرکاری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی عوام اپنے مطالبات اور انصاف کے حصول سے کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ نے ایرانی ہتھیاروں کی خریداری میں ملوث دس شخصیات اور اداروں پر پابندی لگا دی
ان کا کہنا تھا کہ تہران امریکی اور اسرائیلی جنگی جرائم کے خلاف اپنے قانونی اور اخلاقی مؤقف پر قائم رہتے ہوئے انصاف کا مطالبہ جاری رکھے گا۔
عباس عراقچی نے مزید کہا کہ ایران نے خطے میں امن کو یقینی بنانے اور اپنے قومی مفادات کا دفاع کرنے کے لیے ہمیشہ سفارتی راستوں اور مذاکرات کو ترجیح دی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ تہران اپنی ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حفاظت کے لیے اپنے پاس موجود تمام وسائل بروئے کار لائے گا، کیونکہ ملک کے دفاع پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












