بدھ، 30-ستمبر،2026
بدھ 1448/04/19هـ (30-09-2026م)

سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں آپریشن کے دوران مزید 4 دہشتگرد ہلاک کردیئے

30 ستمبر, 2026 11:30

سیکیورٹی فورسز نے عزم استحکام اور ردالفتنہ کے ویژن کے تحت خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے عزم استحکام ویژن کے تحت خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف بھرپور اور فیصلہ کن کارروائیاں کا سلسلہ جاری ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں ایک کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران 3 خارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے، جبکہ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گوادر میں لڑکی چھ دن سے لاپتہ، دہشت گردی میں استعمال ہونے کا خطرہ، خاندان کی بازیابی کی اپیل

فورسز نے میر علی اور گردونواح میں فتنہ الخوارج کے تمام ٹھکانوں کو درستگی کے ساتھ تباہ کر دیا ہے اور ان کی جانب سے میر علی بازار کے قریب راشن کے ٹرک کو روکنے کی کوشش کو بھی ناکام بنا دیا ہے۔

دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع سہراب کے علاقے مال مدرسہ کے قریب آپریشن ردالفتنہ کے تحت فتنہ الہندوستان کے خلاف بھی کامیاب کارروائی کی ہے۔

مال مدرسہ اور بتیگو کے درمیان دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر فورسز نے کارروائی کی جہاں فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک دہشتگرد جہنم واصل ہو گیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

ہلاک ہونے والے دہشتگرد کے قبضے سے بھی اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی ہے۔ سیکیورٹی فورسز ملک بھر باالخصوص خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام اور دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔