بدھ، 30-ستمبر،2026
بدھ 1448/04/19هـ (30-09-2026م)

فریش گریجویٹس کے لیے 80 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ، پی ایم ڈی سی کا ٹرینی پروگرام

30 ستمبر, 2026 09:29

پاکستان منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے حال ہی میں گریجویشن مکمل کرنے والے نوجوانوں کے لیے منیجمنٹ ٹرینی پروگرام کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت منتخب امیدواروں کو ایک سال تک تربیت کے ساتھ ماہانہ 80 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔

PMDC کی آفیشل کیریئر ویب سائٹ کے مطابق پروگرام میں Management Trainee (Sales & Marketing) اور Management Trainee (Legal) کی ایک ایک نشست موجود ہے۔ دونوں آسامیوں کی درخواستیں 13 اکتوبر 2026 تک جمع کرائی جاسکتی ہیں۔

پروگرام کا مقصد نوجوان گریجویٹس کو عملی ماحول میں کام کا تجربہ فراہم کرنا اور متعلقہ شعبوں میں پیشہ ورانہ صلاحیتیں بہتر بنانے کا موقع دینا ہے۔

درخواست دینے والے امیدواروں کے لیے پاکستانی شہری ہونا ضروری ہے جبکہ متعلقہ شعبے میں کم از کم 16 سالہ تعلیم کی شرط رکھی گئی ہے۔ ڈگری HEC سے تسلیم شدہ ادارے سے حاصل کی گئی ہونی چاہیے۔

امیدوار کے لیے کم از کم 3.0 CGPA کی شرط بھی بیان کی گئی ہے جبکہ 2025-26 کے دوران گریجویشن مکمل کرنے والے افراد اس پروگرام کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

اشتہار میں زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 28 سال مقرر کی گئی ہے۔ متعلقہ ڈگری حاصل کرنے کے بعد کام کا تجربہ رکھنے والے اور بغیر تجربے والے دونوں امیدوار درخواست دینے کے اہل ہوسکتے ہیں۔

منتخب امیدواروں کو تربیتی مدت کے دوران ماہانہ 80 ہزار روپے کا یکمشت وظیفہ دیا جائے گا۔

یہ پروگرام مستقل ملازمت کی ضمانت نہیں دیتا۔ تربیتی پروگرام مکمل ہونے کے بعد PMDC پر ٹرینی کو مستقل ملازمت دینے کی کوئی لازمی ذمہ داری عائد نہیں ہوگی۔

انتخاب کے عمل میں تعلیمی ریکارڈ، تحریری ٹیسٹ اور انٹرویو کو شامل کیا گیا ہے۔ میرٹ میں تعلیمی نمبروں کا وزن 30 فیصد، تحریری ٹیسٹ کا 40 فیصد اور انٹرویو کا 30 فیصد رکھا گیا ہے۔

اہل امیدواروں میں سے شارٹ لسٹ کیے جانے والے افراد کو انتخاب کے اگلے مراحل کے لیے بلایا جائے گا جبکہ ٹیسٹ یا انٹرویو کے لیے آنے والے امیدواروں کو TA/DA فراہم نہیں کیا جائے گا۔

دلچسپی رکھنے والے امیدوار PMDC کے آفیشل کیریئر پورٹل کے ذریعے آن لائن درخواست جمع کراسکتے ہیں۔ PMDC کی موجودہ کیریئر لسٹنگ میں دونوں Management Trainee پوسٹیں 13 اکتوبر 2026 کی آخری تاریخ کے ساتھ اوپن دکھائی گئی ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔