امریکہ نے ایران جنگ شروع کرنے سے صرف چند منٹ پہلے قطر کو آگاہ کیا تھا، قطری وزیراعظم

قطر کے وزیراعظم نے بتایا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ شروع ہونے سے صرف چند منٹ پہلے وائٹ ہاؤس کی جانب سے قطر کو اس کی اطلاع دی گئی تھی۔
قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثاني نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ جب امریکی اور ایرانی محاذ آرائی شروع ہوئی تو وہ اپنے گھر پر سو رہے تھے، جب انہیں یہ اطلاع دینے کے لیے فون کیا گیا کہ عسکری کارروائی اب بلکل قریب ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ انہیں یہ کال براہ راست وائٹ ہاؤس سے موصول ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ کی صورتحال انسانیت پر بدنما داغ اور کھلی نسل کشی ہے، امیرِ قطر
قطر کے وزیراعظم نے تخمینہ لگایا کہ یہ انتباہی اطلاع عسکری مہم شروع ہونے سے چند منٹ سے لے کر ادھے گھنٹے کے درمیان دی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ جنگ شروع ہونے سے قبل قطر واشنگٹن اور تہران کے درمیان ایک سفارتی معاہدے اور صلح کے لیے مسلسل کوششیں کر رہا تھا اور اب بھی اس تنازع کو ختم کرنے کے لیے ثالثی کی کوششوں میں بھرپور طریقے سے شامل ہے۔
شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثاني کا کہنا ہے کہ قَطر کا یہ پختہ یقین ہے کہ خفیہ اور نجی مذاکرات ہی اس بحران کے حل کے لیے بہترین موقع فراہم کرتے ہیں، جبکہ عوامی بیانات اور لیک ہونے والی معلومات ثالثی کے عمل کو مزید پیچیدہ بنا دیتی ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












