بدھ، 23-ستمبر،2026
بدھ 1448/04/12هـ (23-09-2026م)

غزہ کی صورتحال انسانیت پر بدنما داغ اور کھلی نسل کشی ہے، امیرِ قطر

23 ستمبر, 2026 09:46

امیرِ قطر نے غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کو کھلی نسل کشی قرار دیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ خلیج خطہ تاریخ کے انتہائی خطرناک دور سے گزر رہا ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے کہا کہ خلیج خطہ امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کی وجہ سے خطرناک ترین مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، جس کا حل صرف سفارت کاری کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو بحری نقل و حرکت کے لیے دوبارہ کھول کر جنگ کو روکا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ دنیا کا شرمناک ترین حراستی مرکز بن چکا ہے، مسئلہ کشمیر حل کرنے کی ضرورت ہے، ترک صدر

شیخ تمیم نے اسرائیل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہوا وہ ہر لحاظ سے نسل کشی ہے اور جب تک فلسطین کا مسئلہ حل نہیں ہوتا منصفانہ عالمی نظام کا کوئی تصور نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے لبنان، سوڈان اور لیبیا کی خودمختاری کی حمایت پر بھی زور دیا اور کہا کہ عالمی برادری کو خطے میں اجتماعی سلامتی کا نظام قائم کرنا ہوگا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔