بدھ، 7-اکتوبر،2026
بدھ 1448/04/26هـ (07-10-2026م)

حوثیوں کے سعودی عرب اور یمن کے ایئر پورٹس پر میزائل اور ڈرون حملے

07 اکتوبر, 2026 10:52

یمن کی حوثی ملیشیا نے سعودی عرب کے خمیس مشیط ایئر بیس، ابھا ایئر پورٹ اور ریاض کے شاہ خالد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

یمن کے حوثی گروپ نے کہا ہے کہ انہوں نے سعودی عرب کے خمیس مشیط میں ایک ایئر بیس اور ابھا ایئر پورٹ پر بیلسٹک میزائل اور ڈرون داغے ہیں جبکہ ریاض میں شاہ خالد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو بھی ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

ابھا اور شاہ خالد ایئر پورٹس پر حملے کے دعوے کی فوری طور پر سعودی عرب کی طرف سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔

اس سے قبل سعودی عرب کی قیادت والے اتحاد نے کہا تھا کہ اس نے ریاض کے شمال میں حوثیوں کی طرف سے داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل کو ناکارہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔

دوسری طرف اطلاعات کے مطابق دو حوثیوں کے میزائلوں نے عدن انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو نشانہ بنایا، جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

بدھ کے روز سویرے عدن کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب دو زوردار دھماکے سنے گئے۔ عدن کے سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے میڈیا آفس نے بتایا کہ ایران کے حامی حوثیوں کی طرف سے داغے گئے دو میزائلوں نے ایئر پورٹ کو نشانہ بنایا لیکن کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

یہ بھی پڑھیں : یمن میں شدید جھڑپیں، حوثی ملیشیا کے 100 جنگجوؤں کے مارے جانے کی اطلاعات

ابتدائی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دونوں میں سے ایک میزائل نے بدر سینٹر میں سعودی اتحاد کی ایک یونٹ کو نشانہ بنایا، تاہم اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ یہ میزائل ممکنہ طور پر حوثی گروپ کے کنٹرول والے قریبی صوبوں سے فائر کیے گئے۔

مقامی عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دوسرا میزائل ایئر پورٹ کے رن وے کے قریب گرا۔ دھماکوں کی آوازیں عدن کے مضافات تک سنی گئیں۔

سعودی اتحاد نے بتایا ہے کہ اس نے دارالحکومت ریاض کے شمال میں حوثیوں کا بیلسٹک میزائل فیس ٹو فیس کارروائی میں تباہ کر دیا۔

یمن کی وزارت ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ حوثی فورسز نے بدھ کی صبح عدن انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر دو بیلسٹک میزائلوں اور دھماکا خیز مواد سے بھرے کئی ڈرونز سے حملہ کیا۔

وزارت نے بتایا کہ ایک میزائل رن وے کے قریب اس وقت گرا جب قاہرہ سے آنے والی یمنیہ ایئر لائن کی پرواز 603 نے اترنا تھا، جس کی وجہ سے حکام کو طیارے کا رخ جدہ کی طرف موڑنا پڑا۔

وزارت نے اس حملے کو شہریوں اور ہوا باز عملے کی زندگیوں کے لیے براہ راست خطرہ قرار دیا اور اسے ایک سنگین کشیدگی بتایا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔