غزہ میں اسرائیلی بربریت کے 3 سال مکمل، شہداء کی تعداد 74 ہزار سے متجاوز کرگئی

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو 3 سال مکمل ہو گئے، اس دوران بمباری سے 74 ہزار 340 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کو 3 سال پورے ہو چکے ہیں اور اس طویل مدتی تباہی نے انسانی تاریخ کے تاریک ترین باب رقم کیے ہیں۔
گزشتہ 3 سال کے دوران اسرائیلی بمباری اور حملوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر 74 ہزار 340 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ شہداء میں بڑی تعداد معصوم بچوں اور خواتین کی ہے، جن میں 21 ہزار فلسطینی بچے اور 18 ہزار سے زائد خواتین شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ میں تباہی مچانے والے تمام افراد جنگی مجرم ہیں، وزیراعظم قطر
ان تین برسوں کی مسلسل بربریت کے دوران غزہ کی 90 فیصد عمارتیں مکمل طور پر تباہ یا ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں۔ تعلیمی اور مذہبی ڈھانچے کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، جہاں 85 فیصد اسکول تباہ ہو چکے ہیں اور 300 مساجد کو شہید کر دیا گیا ہے۔
طبی شعبے کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 30 سے زائد طبی مراکز مکمل طور پر ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال جنگ بندی کے نفاذ سے لے کر اب تک کے وقفے میں بھی ایک ہزار 454 فلسطینیوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









