بدھ، 7-اکتوبر،2026
بدھ 1448/04/26هـ (07-10-2026م)

ایرانی حملوں کا خطرہ، مشرق وسطیٰ میں امریکی بحری موجودگی میں نمایاں کمی

07 اکتوبر, 2026 09:45

امریکی بحریہ کا طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جارج واشنگٹن مغربی ایشیا میں باقی رہنے والا واحد امریکی کیریئر بن گیا، جبکہ دیگر جہاز تھائی لینڈ روانہ ہو چکے ہیں۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یو ایس ایس جارج واشنگٹن مغربی ایشیا میں تعینات واحد امریکی طیارہ بردار بحری جہاز رہ گیا ہے۔ یہ جہاز اس وقت بحیرہ عرب میں موجود ہے، جہاں یہ اگست میں یو ایس ایس ابراہم لنکن کی جگہ لینے آیا تھا۔

اسی دوران امریکی بحریہ کے دیگر جہاز، جن میں یو ایس ایس جارج ایچ ڈبلیو بش اور تباہ کن جہاز یو ایس ایس ڈیلبرٹ ڈی بلیک شامل ہیں، خطے سے نکل کر تھائی لینڈ پہنچ چکے ہیں۔

سینٹکام کے مطابق مغربی ایشیا میں اس وقت 17 امریکی جنگی بحری جہاز موجود ہیں، جو کہ ایران کے خلاف جنگ شروع ہونے سے آٹھ ماہ قبل کی تعداد سے کچھ کم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی معاشی جنگ سے ایرانی معیشت کے انہدام کو کامیابی سے روک دیا، گورنر مرکزی بینک

زیادہ تر جہاز بحیرہ عرب میں موجود ہیں کیونکہ ستمبر کے اوائل میں امریکی بحریہ کے جہازوں کو ایرانی میزائل حملوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ بش جہاز کو تھائی لینڈ کے دورے کے بعد وہاں روکا گیا ہے جبکہ لنکن اپنے آبائی بندرگاہ سان ڈیاگو واپس جا رہا ہے۔

اس طویل تعیناتی کے دوران جہاز کے عملے کو سخت حالات کا سامنا کرنا پڑا اور اطلاعات کے مطابق لنکن اسٹرائیک گروپ کے آٹھ ارکان نے اس دوران خودکشی کی کوشش بھی کی۔

تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ جارج واشنگٹن کو مغربی ایشیا بھیجنے سے بحر الکاہل میں چین کو روکنے کے لیے طیارہ بردار جہازوں کی تعداد کم ہو گئی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔