یوکرین کی نیٹو میں رکنیت فی الحال ممکن نہیں، مارکو روبیو

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ یوکرین کی نیٹو میں شمولیت فی الحال ایجنڈے پر نہیں ہے، کیونکہ امریکہ کی تمام تر توجہ جنگ کے خاتمے پر مرکوز ہے۔
ریکاویک میں آئس لینڈ کی وزیر خارجہ تورگیردور کاترین گنارسدوتیر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران جب واشنگٹن کے مؤقف کے بارے میں پوچھا گیا تو امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ اس کا کوئی ہاں یا ناں میں جواب نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں : روس میں طاعون کی ماہر کی پراسرار موت، امریکی انتظامیہ ممکنہ وبائی خطرات سے پریشان
انہوں نے واضح کیا کہ اس وقت یوکرین کی نیٹو فوجی اتحاد میں شمولیت کا کوئی امکان نہیں ہے کیونکہ اس اقدام کے لیے نیٹو کے تمام 32 ارکان کی متفقہ رضامندی درکار ہوگی۔
مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ اس وقت ہماری توجہ صرف یوکرین کے تنازع کے خاتمے پر ہے اور واشنگٹن اس امن عمل میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











