روس میں طاعون کی ماہر کی پراسرار موت، امریکی انتظامیہ ممکنہ وبائی خطرات سے پریشان

روس میں طاعون پر تحقیق کرنے والے ادارے کی ایک لیبارٹری ورکر کی پراسرار ہلاکت کے معاملے پر امریکی انتظامیہ نے ماسکو کی جانب سے معلومات نہ ملنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
امریکی انتظامیہ سائبیریا کے ارکتسک ریسرچ اینٹی پلگ انسٹی ٹیوٹ میں طاعون کے مطالعے کے لیے وقف ایک ادارے میں روسی لیبارٹری ورکر کی موت کے بارے میں واضح جوابات حاصل کرنے میں ناکام ہو رہی ہے، کیونکہ روسی حکام کی جانب سے اس واقعے کے پراسرار حالات پر مکمل خاموشی ہے۔
اس ٹیکنیشن کی موت نے پوری امریکی انتظامیہ میں خطرے کی گھنٹیاں بجا دی ہیں، جس کے بعد انٹیلی جنس اکٹھی کرنے اور ممکنہ عوامی صحت کے ردعمل کا منصوبہ بنانے کے لیے دوڑ لگ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : طاعون بیماری پر ریسرچ کرنے والی لیبارٹری کی خاتون کارکن کی موت نے نئی عالمی وبا کے خطرے کی گھنٹی بجادی
لیکن روس کی جانب سے واقعے کے بارے میں معلومات شیئر کرنے میں ہچکچاہٹ نے ان کوششوں کو پیچیدہ بنا دیا ہے، جس سے حکام اس بات سے غیر یقینی کا شکار ہیں کہ اس سے کیا وسیع تر خطرات لاحق ہو سکتے ہیں اور امریکہ کا دفاع کیسے کیا جائے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں لیکن روس کی طرف سے انتہائی محدود تعاون مل رہا ہے۔
روسی حکام کی جانب سے اسپتال کو قرنطینہ کرنے اور تقریباً 200 افراد کو زیر نگرانی رکھنے کے بعد امریکی حکام میں تشویش مزید بڑھ گئی ہے۔
طاعون ایک شدید لیکن قابل علاج انفیکشن ہے، تاہم اس بات کی تصدیق ابھی باقی ہے کہ آیا ورکر کو طاعون لاحق ہوا تھا یا کوئی اور نامعلوم بیماری۔
Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












