ٹرمپ نے ایران کے ہاتھوں امریکی شہروں کی تباہی کو چھوٹی قیمت قرار دے دیا، بیان پر شدید تنقید

امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے کیلیفورنیا کے شہروں لاس اینجلس اور سان ڈیاگو کے حوالے سے دیئے گئے بیان پر ڈیموکریٹس کے ساتھ ساتھ ریپبلکن پارٹی کے ارکان نے بھی شدید سوالات اٹھائے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کیلیفورنیا کے شہروں لاس اینجلس اور سان ڈیاگو کے حوالے سے دیے گئے متنازع بیانات پر سیاسی ہلچل مچ گئی ہے اور ریپبلکن پارٹی کے اراکین نے بھی اس پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
ایک دن قبل ٹرمپ نے نیبراسکا میں وسطی مدت کی انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ میں فتح حاصل کرنے کے لیے امریکیوں کو قربانیاں دینے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ ایرانی حملے کی صورت میں ان قربانیوں میں امریکی شہروں کی تباہی بھی شامل ہو سکتی ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ دنیا کو محفوظ رکھنے اور اپنے ملک کو محفوظ رکھنے کے لیے یہ ایک چھوٹی سی قیمت ہے۔ یہ بیان ایندھن اور کھاد کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سمیت جنگ کے اثرات کے تناظر میں سامنے آیا۔
ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایک شہر کو تباہ کر سکتے ہیں، لاس اینجلس کو تباہ ہونے دیں، سان ڈیاگو کو تباہ ہونے دیں، یہ بہت چھوٹی قیمت ہے اور یہ بہت جلد ختم ہونے والا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مشرق وسطیٰ کے تنازعات سے منافع، کانگریس کی ٹرمپ کے داماد کی مالیاتی سرمایہ کاری پر تحقیقات
ٹرمپ نے اس جنگ کے اثرات کو کم کرنے کی کوشش کی ہے، جو اب اپنے آٹھویں مہینے میں داخل ہو چکی ہے، حالانکہ امریکہ میں اس جنگ کو ناپسند کیا جا رہا ہے۔
ٹرمپ کے پرانے ناقد کیلیفورنیا کے ڈیموکریٹک گورنر گیون نیوسم نے کہا ہے کہ صدر ہوش کھو بیٹھے ہیں۔ نیوسم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو میں کہا کہ یہ نہ صرف دیوانہ پن ہے بلکہ خطرناک بھی ہے۔
دوسری طرف ٹرمپ کی اپنی پارٹی کے کچھ اراکین نے بھی ان کے بیانات پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔ سان ڈیاگو کے قریب ایوان نمائندگان کے لیے انتخاب لڑنے والے ریپبلکن امیدوار جم ڈیسمنڈ نے ٹرمپ کے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں صدر ٹرمپ کے تبصروں سے متفق نہیں ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کو ایران کے سامنے کھڑا ہونا چاہیے اور اپنے مفادات کا دفاع کرنا چاہیے، لیکن ہمارے کمانڈر ان چیف کی پہلی ذمہ داری امریکی عوام اور ہمارے وطن کی حفاظت کرنا ہے۔
ان کا کہنا یہ بھی کہنا تھا کہ کوئی بھی امریکی شہر فالتو نہیں ہے اور نہ ہی کسی امریکی خاندان کو کبھی نقصان کا نشانہ بنایا جانا چاہیے۔
وائٹ ہاؤس نے اس تنقید کو مسترد کرتے ہوئے اسے میڈیا کی جانب سے بے بنیاد قرار دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ڈائریکٹر آف کمیونیکیشنز اسیوین چیونگ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ وہ واضح طور پر بیان کر رہے تھے کہ اگر جوہری ایران کو نہ روکا جاتا تو امریکی شہروں کو خطرہ لاحق ہو سکتا تھا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









