بدھ، 30-ستمبر،2026
بدھ 1448/04/19هـ (30-09-2026م)

پائلٹوں کی کاک پٹ میں لڑائی کے باعث دبئی سے اسرائیل جانے والی پرواز کا رخ سعودی عرب موڑ دیا گیا

30 ستمبر, 2026 14:24

دبئی سے اسرائیل جانے والی فلائی دبئی کی پرواز میں پائلٹوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد پیدا ہونے والی غلط فہمی کی وجہ سے ہائی جیکنگ کا خطرہ پیدا ہو گیا تھا، جسے بعد میں کلیئر کر دیا گیا۔

بدھ کی صبح یہ اطلاعات سامنے آئیں کہ دبئی سے 150 مسافروں کو لے کر تل ابیب جانے والی فلائی دبئی کی پرواز کو ہائی جیک کر لیا گیا ہے اور اس بوئنگ 737 میکس طیارے کی جانب سے ہائی جیکنگ کا کوڈ بھی جاری کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں استعمال کا خدشہ، برطانیہ نے اسرائیل کے 80 سے زائد ہتھیاروں کے برآمدی لائسنس معطل کر دیے

تاہم اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے بعد میں اس بات کی تردید کی گئی کہ یہ کوئی ہائی جیکنگ کا واقعہ تھا، جبکہ عبرانی اخبار کے مطابق دونوں پائلٹوں کے درمیان کاک پٹ کے اندر کسی بات پر تلخ کلامی اور جھگڑا ہو گیا تھا، جس کے بعد پرواز کا رخ سعودی عرب کی طرف موڑ دیا گیا۔

پائلٹوں کے درمیان اس جھگڑے اور ہنگامی کوڈ کی وجہ سے سکیورٹی فورسز فوری طور پر الرٹ ہو گئی تھیں، لیکن بعد میں صورتحال واضح ہونے پر مسافروں نے سکون کا سانس لیا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔