بدھ، 30-ستمبر،2026
بدھ 1448/04/19هـ (30-09-2026م)

پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 4 ہزار 300 روپے مہنگا

30 ستمبر, 2026 15:15

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ہوگیا، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 300 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 41 ہزار 636 روپے ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (APGJSA) کی جانب سے جاری کردہ نرخوں کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 10 گرام سونا 3 ہزار 686 روپے مہنگا ہونے کے بعد 3 لاکھ 78 ہزار 631 روپے کا ہوگیا۔

اس سے ایک روز قبل پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 800 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 37 ہزار 336 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے ساتھ عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھات کے نرخ بڑھے۔ بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمت 43 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 191 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔

سونے کے ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ مقامی مارکیٹ میں چاندی کی فی تولہ قیمت 20 روپے بڑھ کر 6 ہزار 578 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں ہونے والی تبدیلی کا اثر پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی پڑتا ہے، جس کے باعث عالمی قیمت اور مقامی نرخوں میں اتار چڑھاؤ دیکھا جاتا ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔