پاکستان کی مدینہ منورہ میں بجلی کی تنصیب پر حوثی حملے کی شدید مذمت

ترجمان دفتر خارجہ نے مدینہ منورہ میں شہری بجلی کی تنصیب پر حوثی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان نے طیبہ پاور ڈسٹری بیوشن اسٹیشن پر 29 ستمبر کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ مدینہ منورہ میں شہری تنصیب پر حملہ قابلِ مذمت اور سنگین اشتعال انگیزی ہے اور مسجد نبوی ﷺ کو بجلی فراہم کرنے والے نظام پر حملہ انتہائی باعث تشویش ہے۔
یہ بھی پڑھیں : خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
پاکستان کا مؤقف ہے کہ حرمین شریفین کا تقدس اور نمازیوں و زائرین کی سلامتی ہر حال میں مقدم رہنی چاہیے اور ایسے غیر ذمہ دارانہ اقدامات فوری اور غیر مشروط طور پر بند کیے جانے چاہئیں۔ حوثی حملے علاقائی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔
پاکستان نے سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کے لیے مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہر حال میں برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے اور حرمین شریفین کے تحفظ اور زائرین کی سلامتی کے لیے سعودی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









