جمعہ، 2-اکتوبر،2026
جمعہ 1448/04/21هـ (02-10-2026م)

نادرا جووینائل کارڈ کیلئے بچوں کی موجودگی ضروری، فیس اور مدت بھی جان لیں

02 اکتوبر, 2026 09:23

نادرا نے والدین کو بچوں کے جووینائل کارڈ کے اجرا سے متعلق اہم ہدایات جاری کردی ہیں اور واضح کیا ہے کہ کارڈ بنوانے کے عمل کے دوران بچے کی موجودگی ضروری ہے۔

نادرا کے مطابق جووینائل کارڈ 18 سال سے کم عمر پاکستانی بچوں کے لیے جاری کیا جاتا ہے اور والدین کو درخواست دیتے وقت اس عمر کی شرط کو مدنظر رکھنا چاہیے۔

جووینائل کارڈ کے لیے مختلف کیٹیگریز کے تحت فیس اور اجرا کی مدت مقرر ہے۔ نارمل سروس میں کارڈ 750 روپے فیس کے ساتھ 31 دن میں جاری کیا جاتا ہے۔

ارجنٹ کیٹیگری کے لیے 1500 روپے فیس مقرر ہے اور اس سروس کے ذریعے کارڈ 23 دن میں جاری کیا جاتا ہے، جبکہ ایگزیکٹو کیٹیگری میں 2500 روپے فیس کے ساتھ کارڈ 9 دن میں حاصل کیا جاسکتا ہے۔

یہ کارڈ 18 سال سے کم عمر بچوں کے لیے اسمارٹ شناختی دستاویز کے طور پر استعمال ہوتا ہے اور نادرا سینٹر کے علاوہ PakID موبائل ایپ کے ذریعے بھی متعلقہ سہولت حاصل کی جاسکتی ہے۔

بچوں کی عمر کے مطابق شناختی ریکارڈ میں مختلف معلومات شامل کی جاتی ہیں۔ کم عمر بچوں کے لیے تصویر اور بائیومیٹرک کی شرائط مختلف ہوتی ہیں، جبکہ عمر بڑھنے کے ساتھ شناختی ریکارڈ میں مزید معلومات شامل کی جاتی ہیں۔

والدین کے لیے ضروری ہے کہ درخواست جمع کراتے وقت بچے کی عمر، مطلوبہ دستاویزات اور نادرا کی مقررہ شرائط کو ضرور مدنظر رکھیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔