جمعرات، 1-اکتوبر،2026
جمعرات 1448/04/20هـ (01-10-2026م)

پاکستان اور برطانیہ کا دوطرفہ اسٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

01 اکتوبر, 2026 21:50

لندن: برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ٹیپو عثمان نے برطانوی وزیرِ مملکت برائے مشرقِ وسطیٰ، شمالی افریقہ، افغانستان و پاکستان اسٹیفن ڈاؤٹی ایم پی سے لندن میں ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان حالیہ اعلیٰ سطحی روابط اور دوطرفہ تعلقات میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں جانب سے خطے کی تازہ صورتحال پر بات چیت کی گئی جبکہ باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔

ہائی کمشنر ٹیپو عثمان نے پاکستان اور برطانیہ کے مشترکہ مفادات کے فروغ کے لیے مسلسل اسٹریٹجک روابط کی اہمیت پر زور دیا۔

ملاقات کے بعد ٹیپو عثمان نے کہا کہ اسٹیفن ڈاؤٹی کے ساتھ خوشگوار ملاقات ہوئی، جس میں خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کے فروغ کے لیے دوطرفہ اسٹریٹجک روابط کی اہمیت کا اعادہ کیا گیا۔

برطانوی وزیرِ مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی نے بھی ملاقات کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعاون کے وسیع دائرہ کار کو اجاگر کیا۔

ایکس پر اپنے پیغام میں اسٹیفن ڈاؤٹی نے کہا کہ پاکستان کے ہائی کمشنر ٹیپو عثمان سے ملاقات اچھی رہی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ، سکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانے اور مائیگریشن سے متعلق مشترکہ چیلنجز پر مل کر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے پاکستان اور برطانیہ کو مضبوط شراکت دار بھی قرار دیا۔

ملاقات میں دونوں جانب سے موجودہ دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے اور علاقائی و بین الاقوامی امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔