جمعرات، 1-اکتوبر،2026
جمعرات 1448/04/20هـ (01-10-2026م)

پاکستان میں رواں برس 30 سال بعد معمول سے کم مون سون بارشیں ریکارڈ، سندھ سب سے زیادہ متاثر

01 اکتوبر, 2026 13:08

محکمہ موسمیات کے مطابق موسمیاتی تبدیلی اور ایل نینو کے باعث رواں برس پاکستان میں 30 سال بعد معمول سے 19.3 فیصد کم مون سون بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔

موسمیاتی نظام ایل نینو کے سبب پاکستان میں مون سون کی بارشیں شدید متاثر ہوئی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں تیس سال بعد مون سون بارشیں معمول سے 19.3 فیصد کم ریکارڈ کی گئی ہیں۔ اس نظام سے صوبہ سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا، جہاں رواں سال معمول سے 50.8 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی : روشم قتل کیس کا معمہ حل، پولیس وردی میں ملبوس قاتل کو گرفتارکرلیا گیا

اس کے علاوہ بلوچستان میں مَعمول سے 33.7 فیصد کم، آزاد جموں و کشمیر میں 18.4 فیصد، خیبر پختونخوا میں 16.3 فیصد، گلگت بلتستان میں 4.6 فیصد اور پنجاب میں 3.8 فیصد کم بارِشیں ریکارڈ کی گئیں۔

یکم جولائی سے 30 ستمبر کے دوران ملک بھر میں مَعمول کے 149.2 ملی میٹر کے بجائے صرف 120.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔