جمعرات، 1-اکتوبر،2026
جمعرات 1448/04/20هـ (01-10-2026م)

پسند کی شادی، کم سن بیٹی اور پھر پراسرار موت، کشف کمال کے قتل کا معمہ کیا ہے؟

01 اکتوبر, 2026 14:20

کراچی: بن قاسم ٹاؤن سے گزشتہ روز گولی لگی خاتون کی لاش ملنے کے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ مقتولہ کے اہلخانہ نے واقعے سے متعلق اہم تفصیلات پولیس کو بتائی ہیں۔

اہلخانہ کے مطابق مقتولہ کی شناخت کشف کمال کے نام سے ہوئی ہے جو عظیم پورہ کی رہائشی اور سات بہن بھائیوں میں تیسرے نمبر پر تھی۔

خاندان کے مطابق کشف کمال نے تقریباً چار سال قبل یاسر درانی نامی شخص سے پسند کی شادی کی تھی۔ مقتولہ کی ایک کم سن بیٹی بھی ہے جس کی عمر ڈھائی سے پونے تین سال کے درمیان بتائی گئی ہے۔

اہلخانہ نے بتایا کہ کشف کمال گزشتہ ایک ہفتے سے اپنی بیٹی کے ہمراہ میکے میں رہ رہی تھی، تاہم دو روز قبل اس کا شوہر یاسر درانی اسے مناکر اپنے ساتھ لے گیا تھا۔

خاندان کے مطابق یاسر درانی نے بعد میں اہلخانہ کو بتایا کہ کشف اپنے ایک دوست کے ساتھ گئی ہوئی ہے۔ گزشتہ رات یاسر درانی سسرال پہنچا اور بتایا کہ کشف کئی گھنٹوں سے لاپتا ہے۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ اطلاع دینے کے بعد یاسر گھر سے چلا گیا، جبکہ آج صبح سے اس کا موبائل فون بھی بند جارہا ہے۔ خاندان کے مطابق بعدازاں انہیں فون کے ذریعے کشف کے قتل کی اطلاع دی گئی۔

اہلخانہ نے بتایا کہ مقتولہ کا شوہر یاسر درانی سولجر بازار کا رہائشی ہے۔

پولیس واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کررہی ہے اور دستیاب شواہد کی بنیاد پر معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ ابتدائی طور پر پولیس نے بن قاسم ٹاؤن میں ایک نوجوان خاتون کی گولی لگی لاش ملنے کی تصدیق کی تھی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔