لیسکو میں نئے بجلی کنکشن کے درخواست گزار مشکلات کا شکار، وائرنگ رپورٹ کی تصدیق میں تاخیر

Important News for Those Applying for New Electricity Connections
لاہور: لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) سے نیا بجلی کنکشن حاصل کرنے والے صارفین کو وائرنگ ٹیسٹ رپورٹ کی آن لائن تصدیق میں تاخیر کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق نئے کنکشن کے لیے آن لائن درخواست دینے والے صارفین کو دیگر ضروری دستاویزات کے ساتھ وائرنگ ٹیسٹ رپورٹ بھی جمع کرانا ہوتی ہے۔
رپورٹ کی آن لائن تصدیق مکمل ہونے تک لیسکو کے سسٹم میں ڈیمانڈ نوٹس جاری کرنے کا مرحلہ آگے نہیں بڑھ پاتا۔
ذرائع کے مطابق جب الیکٹرک انسپکٹر کی جانب سے وائرنگ ٹیسٹ رپورٹ کی تصدیق مکمل ہوجاتی ہے تو لیسکو کے آن لائن سسٹم میں ڈیمانڈ نوٹس جاری کرنے کا آپشن فعال ہوتا ہے۔
اس کے بعد صارف آن لائن ڈیمانڈ نوٹس حاصل کرکے اس کا پرنٹ نکال سکتا ہے اور مقررہ طریقہ کار کے مطابق فیس جمع کراکے نئے بجلی کنکشن کے عمل کو آگے بڑھا سکتا ہے۔
تاہم وائرنگ رپورٹس کی تصدیق میں غیر معمولی تاخیر کے باعث متعدد درخواست گزاروں کو ڈیمانڈ نوٹس کے اجرا کے لیے انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔
صارفین نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وائرنگ ٹیسٹ رپورٹس کی جانچ اور منظوری کے عمل کو تیز کیا جائے تاکہ نئے بجلی کنکشن کے لیے درخواست دینے والوں کو غیر ضروری تاخیر کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












