پاکستان میں سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 40 ہزار 636 روپے ہوگیا

سونے کی اونچی اُڑان جاری؛ مقامی مارکیٹوں میں مزید مہنگا ہوگیا
پاکستان میں سونے کی قیمت میں جمعہ کے روز ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار روپے بڑھ کر 4 لاکھ 40 ہزار 636 روپے ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (APGJSA) کے جاری کردہ نرخوں کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1,715 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 3 لاکھ 77 ہزار 774 روپے ہوگئی۔
اس سے ایک روز قبل جمعرات کو پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 38 ہزار 636 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمت 20 ڈالر بڑھ کر 4,181 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے۔
دوسری جانب ملک میں چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے بڑھ کر 6 ہزار 578 روپے ہوگئی۔
یوں مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک روزہ کمی کے بعد دوبارہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھات کی قیمت میں بہتری دیکھی گئی۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











