امپورٹڈ گاڑی خریدنے والوں کیلئے نئی شرط، ایک سال تک ملکیت منتقل نہیں ہوگی

Big News For Car Buyers, Sellers
لاہور: پنجاب میں امپورٹڈ گاڑیوں سے متعلق ملکیت کی منتقلی کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی ہے، جس کے بعد گاڑی رجسٹر ہونے کے فوراً بعد اسے کسی دوسرے شخص کے نام منتقل کرنا ممکن نہیں ہوگا۔
نئی پالیسی کے تحت درآمد شدہ گاڑی رجسٹریشن کے بعد ایک سال تک اسی شخص کے نام پر برقرار رہے گی جس نے اسے درآمد کیا ہے۔ مقررہ مدت پوری ہونے کے بعد ہی گاڑی کی ملکیت دوسرے شخص کو منتقل کی جاسکے گی۔
ذرائع کے مطابق نئی شرط درآمدی گاڑیوں کی مختلف کیٹیگریز پر لاگو ہوگی، جن میں پرسنل، گفٹ اور ٹرانسفر آف ریزیڈنس کے تحت درآمد کی جانے والی گاڑیاں شامل ہیں۔
اس تبدیلی کے بعد ایسے افراد جو امپورٹڈ گاڑی خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں، انہیں خریداری سے پہلے گاڑی کی رجسٹریشن اور ملکیت کی منتقلی سے متعلق شرائط کا خاص طور پر جائزہ لینا ہوگا۔
محکمہ ایکسائز نے نئی شرط پر عملدرآمد کے لیے اپنے سسٹم میں بھی ضروری چیک شامل کردیا ہے تاکہ مقررہ ایک سال مکمل ہونے سے پہلے گاڑی کی ملکیت منتقل نہ کی جاسکے۔
پنجاب ایکسائز کی موجودہ معلومات میں درآمدی گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ملکیت منتقلی کے لیے الگ طریقہ کار اور دستاویزات بھی درج ہیں۔
حکام کے مطابق درآمدی گاڑیوں کی رجسٹریشن مجموعی گاڑیوں کا ایک قابل ذکر حصہ ہے، اس لیے نئی پالیسی سے اس شعبے میں خرید و فروخت کے معمول کے طریقہ کار پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












