جمعہ، 2-اکتوبر،2026
جمعہ 1448/04/21هـ (02-10-2026م)

خیبرپختونخوا کے شہری بدامنی اور مہنگائی پر صوبائی حکومت سے نالاں

02 اکتوبر, 2026 12:27

خیبرپختونخوا میں بدامنی، بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور مہنگائی سے تنگ آ کر شہریوں نے صوبائی حکومت کے خلاف شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے زیر اقتدار خیبرپختونخوا میں بدترین حکمرانی صوبے کے عوام کے لیے ناقابلِ برداشت ہوتی جا رہی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ عوام مہنگائی، بدامنی اور بے روزگاری سے سخت پریشان ہیں جبکہ صوبائی حکومت صرف سیاسی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں کارروائیاں جاری، مزید 6 دہشت گرد ہلاک

عوام نے اپیل کی ہے کہ خیبرپختونخوا کے لوگ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ یا دیگر سیاسی سرگرمیوں کا مکمل بائیکاٹ کریں۔

شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے لوگوں کو صرف اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں اور عوامی ٹیکس کا پیسہ صوبے کی ترقی کے بجائے دھرنوں، سیاسی ریلیوں اور احتجاج پر خرچ کیا جا رہا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔