امریکہ کا احکامات نہ ماننے پر ایران کے دو سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا دعویٰ

امریکی محکمہ خارجہ کی ہدایت پر عمل نہ کرنے پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے آنے والے ایران کے دو سفارت کاروں کو ملک بدر کر دیا گیا۔
امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک آنے والے ایرانی وفد کے دو اراکین کو ملک چھوڑنے کی سخت ہدایت دی گئی تھی، لیکن انہوں نے اس حکم کی سرعام خلاف ورزی کی۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے سخت احکام کے بعد ان دونوں سفارت کاروں کو نیویارک سے نکال دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران جوہری عزائم سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں، 60 فیصد یورینیم کی افزودگی جاری ہے، امریکی سفیر
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ خارجہ نے پیر کے روز ہی ایران کے پورے وفد کو فوری طور پر امریکہ چھوڑنے کا حکم دیا تھا، لیکن یہ دونوں سفارت کار نیویارک میں ہی مقیم رہے۔
بعد ازاں دوبارہ تنبیہ کیے جانے پر ایک سفارت کار نے جمعے کی رات اور دوسرے نے سنیچر کی صبح امریکہ چھوڑ دیا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








