ایران پر حملہ خود امریکہ کیلئے معاشی نقصان کا باعث بنا، روس کی ثالثی کی پیشکش

روسی رہنماء کا کہنا ہے کہ امریکہ کا ایران پر حملہ خود واشنگٹن کے لیے معاشی نقصان کا باعث بنا ہے، روس دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کے لیے تیار ہے۔
روسی سلامتی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین دمتری میدویدیف نے ایرانی براڈکاسٹر کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ امریکہ کی جارحیت نے عالمی معیشت میں ایسے بڑے بحران پیدا کیے ہیں، جن کا سامنا خود واشنگٹن کو بھی کرنا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تیل اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے نے امریکی ٹیکس دہندگان کی کمر توڑ دی ہے اور اس صورتحال سے امریکہ کو سبق سیکھنا چاہیے کہ طاقت کے استعمال کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنایا جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اس قسم کی پالیسیوں سے دنیا میں جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ معاشی جنگ جیت رہا ہے، ایران میں مہنگائی 90 فیصد تک پہنچ گئی، وائٹ ہاؤس
میدویدیف نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ روس کبھی بھی کسی دوسرے ملک کے لیے ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو قربان نہیں کرے گا کیونکہ دونوں ممالک اسٹریٹجک پارٹنر ہیں۔
انہوں نے پیشکش کی کہ روس امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ ختم کرانے کے لیے ثالث کا کردار ادا کرنے کو تیار ہے، ایران اور روس کے درمیان تجارتی تعلقات اور باہمی تعاون تیزی سے فروغ پا رہے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








