ایران کے وزیرِ تیل محسن پاک نژاد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

ایران کے وزیرِ تیل محسن پاک نژاد مستعفی ہو گئے ہیں، صدر مسعود پزشکیان نے ان کا استعفیٰ قبول کر لیا۔
ایرانی میڈیا اور سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایران کے وزیرِ تیل محسن پاک نژاد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، جسے ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے منظور کر لیا۔
ایرانی صدر کے دفتر کے مواصلاتی امور کے ڈپٹی ہیڈ مہدی طباطبائی نے اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ صدر نے وزارتِ تیل کے امور کو چلانے اور اس کے انتظامی ڈھانچے کو رواں رکھنے کے لیے حامد بوار کو قائم مقام وزیرِ تیل کے طور پر مقرر کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران میں ناروے کے سفیر دفتر خارجہ طلب، اسٹارلنک کی سرگرمیوں پر سخت احتجاج
اگرچہ محسن پاک نژاد کے اچانک استعفیٰ کی کوئی وجہ سرکاری سطح پر بیان نہیں کی گئی، تاہم تجارتی اور سیاسی حلقوں میں یہ بات کی جا رہی ہے کہ یہ قدم ایسے انتہائی نازک وقت میں اٹھایا گیا ہے، جب امریکہ کی جانب سے ایران پر بے مثال اور شدید ترین اقتصادی پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں، جن میں ملک کے اہم ترین تیل کے شعبے کو بنیادی ہدف بنایا گیا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










