افغانستان ایک خطرناک خانہ جنگی کی جانب بڑھ رہا ہے، مفتی عبدالرحیم

افغان طالبان رجیم میں سیکیورٹی بحران شدت اختیار کرگیا، جامعہ الرشید کے سربراہ مفتی عبدالرحیم نے افغانستان کے خانہ جنگی کی جانب بڑھنے کا عندیہ دیا ہے۔
جامعہ الرشید کے سربراہ مفتی عبدالرحیم نے ایک بیان میں شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ افغان طالبان رجیم کے خلاف مسلح مزاحمت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے ملک ایک خطرناک خانہ جنگی کی جانب بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں فتنہ الخوارج کی موجودگی اور افغان طالبان کی جانب سے ان کی سرپرستی نے خطے کی کشیدگی کو مزید ہوا دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : عالمی عدالت نے خواتین کے حقوق کی پامالی پر طالبان رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے
مفتی عبدالرحیم نے کہا کہ بھارت فتنہ الخوارج سے وابستہ عناصر کی نہ صرف میزبانی کر رہا ہے بلکہ انہیں بھاری مالی معاونت بھی فراہم کر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں موجود فتنہ الخوارج کو اسرائیل کی جانب سے جدید عسکری ٹیکنالوجی کی معاونت بھی حاصل ہے، جو خطے کے امن کے لیے ایک بہت بڑا خطرہ ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










