منگل، 6-اکتوبر،2026
منگل 1448/04/25هـ (06-10-2026م)

عالمی عدالت نے خواتین کے حقوق کی پامالی پر طالبان رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

06 اکتوبر, 2026 12:07

عالمی فوجداری عدالت نے خواتین اور بچیوں کے حقوق کی پامالی کے الزام میں طالبان حکومت کے رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

عالمی فوجداری عدالت نے ایک فیصلے میں طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ، چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی، حبیب اللہ آغا اور ندا محمد ندیم کے وارنٹ گرفتاری عوامی سطح پر جاری کر دیے ہیں۔

یہ چاروں وارنٹ جولائی 2025 سے ستمبر 2025 کے درمیان جاری کیے گئے تھے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ اس بات کے معقول اور پختہ شواہد موجود ہیں کہ یہ چاروں افراد جنسی بنیادوں پر خواتین اور بچیوں کے خلاف ہونے والے مظالم اور پرتشدد پالیسیوں کے ذمہ دار ہیں، جو انسانیت کے خلاف جرم کے زمرے میں آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں طالبان کے خلاف مسلح کارروائیاں تیز، بدخشاں میں اہم انٹیلی جنس افسر ہلاک

عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ یہ جرائم 15 اگست 2021 سے لے کر کم از کم 20 جنوری 2025 کے دوران افغانستان میں کیے گئے۔

ججوں نے پایا کہ طالبان نے ایک ایسی پالیسی نافذ کی، جس کے نتیجے میں عام شہریوں بالخصوص خواتین کے بنیادی حقوق اور آزادیوں کی سنگین خلاف ورزیاں ہوئیں، جن میں قتل، قید، تشدد، عصمت درسی اور جبری گمشدگیاں شامل ہیں۔

خواتین کو تعلیم، پرائیویسی، خاندانی زندگی اور نقل و حرکت کی آزادی سے شدید طور پر محروم کیا گیا، جبکہ ان پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھانے والے یا ان کا ساتھ دینے والے افراد کو بھی سیاسی دشمن قرار دے کر نشانہ بنایا گیا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔