منگل، 6-اکتوبر،2026
منگل 1448/04/25هـ (06-10-2026م)

اگر مصر نے حملہ کیا تو سینینا کے علاقے پر قبضہ کرلیں گے، اسرائیلی وزیر خزانہ

06 اکتوبر, 2026 11:20

اسرائیلی وزیر خزانہ نے دھمکی دی ہے کہ اگر مصر نے اسرائیل پر حملہ کیا تو وہ سینینا کے علاقے سے ہاتھ دھو بیٹھے گا۔

اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ نے اپنے گھر سے دیئے گئے ایک ویڈیو انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کون سی چیز مصر کو اسرائیل پر حملہ کرنے سے روک سکتی ہے؟

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل میں خانہ جنگی کا شدید خطرہ ہے، معاملات ریاست کے خاتمے کی طرف جا سکتے ہیں، سی آئی اے

انہوں نے مزید کہا کہ اس کا جواب یہ ہے کہ انہیں اس بات کا پورا ادراک ہونا چاہیے کہ اگر انہوں نے حملہ کیا تو کم از کم سینینا کا علاقہ ان کے پاس باقی نہیں رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کا کوئی بھی منظر نامہ دوبارہ نہیں دہرایا جائے گا۔ مصری حکام کی جانب سے اسرائیلی وزیر کے اس اشتعال انگیز بیان پر فوری طور پر کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔