اسرائیل میں خانہ جنگی کا شدید خطرہ ہے، معاملات ریاست کے خاتمے کی طرف جا سکتے ہیں، سی آئی اے

سی آئی اے کی ایک خفیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ برسوں کی جنگ اور نسل کشی کی وجہ سے اسرائیل کو اندرونی خانہ جنگی اور ریاست کے خاتمے کا شدید خطرہ لاحق ہے۔
آزاد میڈیا آؤٹ لیٹ ڈراپ سائٹ نیوز کی جانب سے جاری کردہ امریکی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے کی اگست کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی مقبوضہ علاقوں میں مقیم یہودی آباد کاروں کے اندر ایسے شدید دباؤ کے عوامل ابھر کر سامنے آئے ہیں، جو کسی بھی وقت ملک میں خوفناک خانہ جنگی کا سبب بن سکتے ہیں۔
ان عوامل میں دفاعی اخراجات میں اضافے کے باعث پیدا ہونے والا گہرا معاشی بحران، جنگی زون سے خطرناک ہتھیاروں اور شدید ذہنی دباؤ کے ساتھ واپس آنے والے فوجی، اور الٹرا آرتھوڈوکس مردوں کو ملٹری سروس سے چھوٹ دینے پر عوامی غم و غصہ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : برطانیہ کی 27 اسرائیلی سفارتکاروں کو لندن سے نکالنے کی دھمکی
سی آئی اے کے ماہرین کا کہنا ہے کہ الٹرا آرتھوڈوکس افراد کو چھوٹ ملنے سے اسرائیلی معاشرے میں گہری خلیج پیدا ہو چکی ہے، جبکہ غزہ کی طویل جنگ نے مہنگائی کو آسمان پر پہنچا دیا ہے۔
اس کے علاوہ غزہ، لبنان اور ایران سے واپس آنے والے مسلح اور ٹروما کا شکار فوجی ملک کے اندر خانہ جنگی کی چنگاری بھڑکا سکتے ہیں۔
عالمی سطح پر اسرائیل کی بڑھتی ہوئی تنہائی بھی اس کے زوال کو مزید تیز کر سکتی ہے اور اگر اندرونی بحران کے وقت یہ تمام دباؤ یکجا ہو گئے تو یہ ریاست کے مکمل خاتمے پر منتج ہو سکتے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








