برطانوی اڈے پر خطرات کے پیش نظر امریکی بمبار طیارے منتقل کیئے، صدر ٹرمپ کی تصدیق

امریکی صدر نے تصدیق کی ہے کہ برطانیہ کے آریف فیئر فورڈ اڈے کو کچھ خطرات لاحق ہونے کی وجہ سے امریکی بمبار طیارے وہاں سے ہٹا دیئے گئے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایک مخصوص خطرے کا علم ہوا تھا اور دشمن کو موقع دینے کے بجائے ہم نے اپنے بمبار طیاروں کو وہاں سے دوسری جگہ منتقل کر دیا۔
پینٹاگون نے بھی اتوار کے روز تصدیق کی تھی کہ برطانوی اڈے سے تقریبا ایک درجن بی ون بمبار طیارے واپس امریکہ اور دیگر محفوظ مقامات پر بھیج دیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ نے 13 امریکی فوجیوں کو ہلاک کرنے والے ملزم کو سزائے موت دینے کی منظوری دے دی
یہ اقدام اس واقعے کے بعد اٹھایا گیا جب چند روز قبل برطانوی پولیس نے اس فوجی اڈے کے قریب سے تین مشکوک گاڑیاں پکڑیں تھیں اور انسداد دہشتگردی پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔
برطانوی ذرائع ابلاغ اور واشنگٹن کے حلقوں میں یہ چہ مہ گوئیاں کی جا رہی ہیں کہ اس خطرے کے پیچھے ممکنہ طور پر ایران کا ہاتھ ہو سکتا ہے، تاہم تہران نے اس کی سختی سے تردید کی ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فوجی اثاثوں کی نقل و حرکت دنیا بھر میں ایک معمول کی کارروائی ہے اور برطانوی سیکیورٹی پر ہمارا مکمل اعتماد ہے۔
اس کے باوجود امریکی صدر اور نائب صدر نے اس بات کا اعتراف کیا کہ طیاروں کو انتہائی احتیاطی تدبیر کے طور پر اور ممکنہ تخریب کاری کے خطرے سے بچانے کے لیے وہاں سے نکالا گیا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










