منگل، 6-اکتوبر،2026
منگل 1448/04/25هـ (06-10-2026م)

باب المندب پر حوثی ملیشیا کا کنٹرول ناقابلِ قبول ہے، مارکو روبیو

06 اکتوبر, 2026 10:45

مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ باب المندب کے قریب حوثی ملیشیا کا کنٹرول سعودی عرب اور یمنی فورسز کو ہرگز قبول نہیں۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے آئس لینڈ، یونان اور پرتگال پر مشتمل یورپی دورے پر روانہ ہونے سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ ہے اور ہم اس کی پاسداری کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ باب المندب کے قریب حوثی ملیشیا کا ناجائز کنٹرول سعودی عرب اور یمنی فورسز کے لیے کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا حوثی ملیشیا کے خلاف اہداف کے انتخاب میں سعودی عرب کی مدد کر رہا ہے، امریکی اہلکار

انہوں نے کہا کہ یمن میں جاری حالیہ کارروائیاں دراصل حوثی ملیشیا کے زیر قبضہ علاقوں کو واپس لینے کے لیے ایک ناگزیر جوابی حملہ ہیں۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حوثی ملیشیا کے مسلسل حملوں کا سامنا کرنے والے سعودی عرب کو اپنی سرحدوں اور سالمیت کے دفاع کا مکمل اور قانونی حق حاصل ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔