سعودی اتحاد کی یمن میں کارروائی، حوثی ملیشیاء کے بیلسٹک میزائلوں کا ذخیرہ تباہ کردیا

سعودی اتحاد نے یمن کے شمال مغرب میں صعدہ کے مقام پر 20 بیلسٹک میزائلوں کا ذخیرہ اور دارالحکومت صنعا میں میزائل لانچنگ سائیڈ تباہ کر دی ہے۔
سعودی عسکری اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے سعودی پریس ایجنسی کو دیئے گئے بیان میں بتایا کہ اتحادی افواج نے یمن کے صوبے صعدہ کے ایک پہاڑی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 20 بیلسٹک میزائلوں پر مشتمل ایک بڑا گودام اور دارالحکومت صنعا میں موجود میزائل کا ایک لانچنگ پیڈ مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : باب المندب پر حوثی ملیشیا کا کنٹرول ناقابلِ قبول ہے، مارکو روبیو
اس سے قبل پیر کے روز بھی الحدیدہ کے علاقے میں حوثی اہداف کے خلاف کامیاب فضائی آپریشن کیا گیا تھا، جس میں حوثیوں کے ہتھیاروں کے گوداموں، بارودی سرنگوں سے بھری کشتیوں اور عسکری تنصیبات کو مسمار کیا گیا تھا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










