منگل، 6-اکتوبر،2026
منگل 1448/04/25هـ (06-10-2026م)

ایرانی بحری ناکہ بندی کے دوران 130 تجارتی جہازوں کو رُخ موڑنے پر مجبور کیا، امریکی سینٹرل کمانڈ

06 اکتوبر, 2026 11:10

امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری بحری ناکہ بندی کے دوران اب تک 130 تجارتی بحری جہازوں کے راستے موڑے جا چکے ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق امریکی بحریہ نے خلیج اور مشرق وسطیٰ کے سمندری خطے میں ایران کے خلاف اپنی کارروائیوں کو مزید تیز کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے خلاف جنگ ہر کسی کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی، ایرانی چیف آف اسٹاف

14 جولائی کو بحری ناکہ بندی دوبارہ شروع ہونے کے بعد سے اب تک امریکی فورسز نے 130 تجارتی جہازوں کے روٹس کو تبدیل کیا ہے، جبکہ احکامات ماننے سے انکار کرنے والے 3 جہازوں کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ امریکی فورسز نے گزشتہ بارہ ہفتوں کے دوران ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرنے والے 13 تجارتی جہازوں کو تباہ بھی کر دیا ہے۔

سیینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ یہ تمام جہاز یا تو ناکہ بندی کی سنگین خلاف ورزی کر رہے تھے یا پھر ایران کے پاسداران انقلاب کے ملٹی بلین ڈالر کے خفیہ نیٹ ورک سے منسلک پائے گئے تھے۔ واشنگٹن کا مؤقف ہے کہ یہ اقدامات سمندری تجارت کے تحفظ اور ایران کی غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے اٹھائے جا رہے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔