منگل، 6-اکتوبر،2026
منگل 1448/04/25هـ (06-10-2026م)

ایران کے خلاف جنگ ہر کسی کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی، ایرانی چیف آف اسٹاف

06 اکتوبر, 2026 10:12

ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف کوئی بھی نئی جنگ ہر فریق کے لیے ہولناک نتائج کا باعث بنے گی۔

ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل علی عبداللہی نے اپنے ایک بیان میں خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کے خلاف کوئی نئی جنگ شروع کی گئی تو اس کی لپیٹ میں ہر کوئی آ جائے گا۔

انہوں نے خطے میں امریکی فوجی موجودگی کو عدم استحکام اور معاشی مسائل کی بنیادی جڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب تک امریکی فوج خطے میں موجود ہے، یہاں امن کا قیام ناممکن ہے۔

انہوں نے خطے کے ان ممالک کو بھی تنبیہ کی، جو امریکی فورسز کی میزبانی کر رہے ہیں کہ وہ سمجھ جائیں کہ ان کی سرزمین عدم استحکام کا سبب بن رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا کے ساتھ مذاکرات مکمل طور پر بے معنی ہیں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان

جنرل عبداللہی نے ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے لگائے جانے والے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں وہم قرار دیا اور کہا کہ یہ صرف ایران کو خطرہ ظاہر کرنے کی ناکام کوشش ہے۔

انہوں نے اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بنایا جو خود سینکڑوں جوہری ہتھیاروں کا انبار لگائے بیٹھا ہے اور دوسروں پر الزام تراشی کر رہا ہے۔

انہوں نے عالمی اداروں بالخصوص عالمی جوہری توانائی ایجنسی کو بھی خبردار کیا کہ وہ بھیڑیے کا لباس پہن کر بے بنیاد بیانات دینے سے گریز کریں۔

جنرل عبداللہی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایران امریکی کانگریس کے انتخابات کے نتائج کا انتظار نہیں کر رہا اور کسی بھی جارحیت کا فوری، شدید اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔