کوئٹہ میں ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچانے کی کوشش ناکام، ایک ملزم گرفتار
کوئٹہ کے علاقے لوہڑ کاریز میں ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچانے کی سازش ناکام بناتے ہوئے پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
معاون برائے اطلاعات و سیاسی امور وزیراعلیٰ بلوچستان شاہد رند نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ کوئٹہ کے علاقے لوہڑ کاریز میں ریلوے پٹڑی کی دیکھ بھال پر مامور اہلکار معمول کے مطابق گشت کر رہے تھے کہ اس دوران انہوں نے ریلوے ٹریک کے بعض حصوں میں غیر معمولی صورتحال کا مشاہدہ کیا۔
ریلوے اہلکاروں نے فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دی جس پر کارروائی کرتے ہوئے موقع سے ظہیر احمد ولد مولا بخش نامی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : سیکورٹی فورسز نے ضلع کیچ میں سرحد پار فرار کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا
گرفتار ملزم کے قبضے سے ریلوے پٹڑی سے اتارا گیا نٹ، کلپس اور دیگر مسروقہ سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔ ابتدائی معائنے کے دوران ٹریک کے مختلف مقامات پر نٹ اور کلپس کھلے ہوئے پائے گئے، جو کہ پٹڑی کو نقصان پہنچانے کی سازش تھی۔
واقعے کا مقدمہ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کوئٹہ میں درج کر لیا گیا ہے اور ٹرینوں کی آمدورفت اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ٹریک کا تفصیلی معائنہ مکمل کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










