ایشیئن گیمز کرکٹ، بارش کے باعث پاکستان اور ہانگ کانگ کا میچ منسوخ

ایشیئن گیمز کرکٹ ایونٹ میں مسلسل بارش کے باعث پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان کھیلا جانے والا کوارٹر فائنل میچ منسوخ کر دیا گیا۔
ایشیئن گیمز کے کرکٹ ایونٹ میں موسم کی خرابی کی وجہ سے اہم میچ متاثر ہو گیا ہے۔ گزشتہ دو روز سے جاری ہلکی اور تیز بارش کے باعث گراؤنڈ کی آؤٹ فیلڈ کھیل کے لیے موزوں نہیں رہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی : روشم قتل کیس کا معمہ حل، پولیس وردی میں ملبوس قاتل کو گرفتارکرلیا گیا
خراب موسم اور بارش کی صورتحال کے پیش نظر ہانگ کانگ کی ٹیم گراؤنڈ تک نہیں پہنچی جبکہ پاکستانی ٹیم گراؤنڈ پہنچی لیکن حالات سازگار نہ ہونے پر واپس ہوٹل روانہ ہو گئی۔
مسلسل بارش کی وجہ سے میچ کے لیے ٹاس تک کا عمل ممکن نہیں ہو سکا۔ میچ منعقد نہ ہونے کی صورت میں قوانین کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی درجہ بندی میں بہتر پوزیشن کی بنیاد پر پاکستان کو فاتح قرار دے دیا گیا ہے اور قومی ٹیم اس طرح براہ راست سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










