جمعرات، 1-اکتوبر،2026
جمعرات 1448/04/20هـ (01-10-2026م)

پاکستان والی بال ٹیم نے بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

01 اکتوبر, 2026 12:37

پاکستان والی بال ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو صفر کے مقابلے میں تین سیٹس سے شکست دے کر اور پہلی بار ایشیئن گیمز کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

پاکستان والی بال ٹیم نے ایک طرفہ مقابلے میں روایتی حریف بھارت کو صفر کے مقابلے میں تین سیٹس سے شکست دے کر بھارت کو فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا۔

کوارٹر فائنل کے اس اہم مقابلے میں پاکستان کے کھلاڑیوں نے کھیل کے ہر شعبے میں حریف ٹیم کو آؤٹ کلاس کر دیا۔ میچ کے دوران پاکستان کی جانب سے مراد خان وزیر نے ٹاپ اسکور کیا جبکہ عثمان فریاد، علی حماد، مصور خان اور آفاق خان نے بھی انتہائی شاندار کھیل پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دے کر ایشیئن گیمز کے فائنل میں رسائی حاصل کر لی

اس تاریخی اور شاندار کامیابی پر چیئرمین پاکستان والی بال فیڈریشن چوہدری محمد یعقوب اور صدر پاکستان والی بال فیڈریشن سہیل خاور میر نے پاکستان ٹیم اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان والی بال ٹیم نے پہلی بار ایشیئن گیمز کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔