ایران نے ایشیئن گیمز والی بال کے سیمی فائنل میں پاکستان کو شکست دیدی

ایشیئن گیمز کے والی بال کے پہلے سیمی فائنل میں ایران نے پاکستان کو 0 کے مقابلے میں 3 سیٹس سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
ایشیئن گیمز کے سیمی فائنل مرحلے میں پاکستان اور ایران کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، جہاں سخت مقابلے کے بعد ایرانی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کو تین صفر سے شکست دے دی۔ اس ہار کے بعد پاکستانی ٹیم فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان والی بال ٹیم نے بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
تاہم پاکستان کا سفر ابھی ختم نہیں ہوا ہے کیونکہ اب قومی ٹیم برانز میڈل یعنی تیسری پوزیشن کے حصول کے لیے دوسرے سیمی فائنل میں شکست کھانے والی ٹیم کے خلاف میدان میں اترے گی۔ یاد رہے کہ دوسرا سیمی فائنل قطر اور جاپان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












