جمعرات، 1-اکتوبر،2026
جمعرات 1448/04/20هـ (01-10-2026م)

پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دے کر ایشیئن گیمز کے فائنل میں رسائی حاصل کر لی

01 اکتوبر, 2026 12:30

پاکستان نے ایشیئن گیمز کے پہلے سیمی فائنل میں بنگلادیش کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر پہلی بار فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

ایشیئن گیمز کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ہونے والا میچ بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث تاخیر کا شکار ہوا، جس کے بعد میچ کو 13 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔

بنگلادیش نے ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ تیرہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر یک سو گیارہ رنز بنائے۔ بنگلادیش کی جانب سے توحید ہردے 42 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔ پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ عرفات منہاس نے دو اور صائم ایوب نے ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان نے کوریا کو ہرا کر ایشین گیمز اسکواش کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 45 رنز پر 4 وکٹیں گنوانے کے باوجود شاندار کم بیک کیا۔ حسن نواز اور عبدالصمد نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 53 رنز کی ناقابل شکست شراکت داری قائم کر کے ٹیم کو کامیابی دلائی۔

پاکستان نے مطلوبہ ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ اس فتح کے بعد جاپان کے شہر ناگویا کے اسٹیڈیم میں موجود شائقین کرکٹ خوشی سے نہال ہو گئے اور پاکستانی شائقین نے ٹیم کی تعریف کی۔ کامیابی کے بعد کپتان صاحبزادہ فرحان شائقین میں گھل مل گئے اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔