اتوار، 4-اکتوبر،2026
اتوار 1448/04/23هـ (04-10-2026م)

پرتگالی کلب کے اشتراک سے فٹبال اکیڈمی قائم، پاکستانی نوجوانوں کیلئے عالمی معیار کی فٹبال ٹریننگ کا آغاز

04 اکتوبر, 2026 13:08

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے یورپی فٹبال کلب ایف سی پورٹو اور سیالکوٹ فٹبال اکیڈمی کے اشتراک سے ڈریگن فورس فٹبال اکیڈمی قائم کر دی گئی۔

کھیلوں کے شعبے میں ایک بڑی کامیابی سامنے آئی ہے، پاکستان ریجنل اکنامک فورم اور ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کی بدولت ڈریگن فورس فٹبال اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

یہ اکیڈمی پرتگال کے معروف اور دنیا بھر میں مشہور فٹبال کلب ایف سی پورٹو اور سیالکوٹ فٹبال اکیڈمی کے باہمی اشتراک سے بنائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فٹبال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے کھلاڑی جاں بحق، 12 افراد زخمی

ایف سی پورٹو کا شمار یورپ کے بڑے اور باوقار کلبوں میں ہوتا ہے اور اس پرتگالی کلب سے منسلک ہونے کا یہ اقدام پاکستانی نوجوان کھلاڑیوں کو عالمی معیار کے تربیتی تجربات فراہم کرے گا۔

اس اکیڈمی کے قیام سے پاکستانی نوجوان فٹبالرز کو جدید تربیت، عالمی سطح کا تجربہ اور عالمی فٹبال تک رسائی کے نئے اور شاندار مواقع میسر آئیں گے، جو ملک میں کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔