اتوار، 4-اکتوبر،2026
اتوار 1448/04/23هـ (04-10-2026م)

گودی میڈیا کی ہزیمت، زندہ کمانڈو کو مردہ ثابت کرنے کی مضحکہ خیز کوشش

04 اکتوبر, 2026 13:13

بھارت نے اپنی تاریخی ہزیمت چھپانے کے لیے ایس ایس جی کمانڈو محمد آصف کے حوالے سے ایک بار پھر مضحکہ خیز اور گمراہ کن پروپیگنڈا کیا ہے۔

بھارتی فوج کی چنار کور نے 29 ستمبر کو ایک نام نہاد آپریشن کے دوران ایک پاکستانی فوجی کو بطور دہشتگرد مارنے کا جھوٹا اور مضحکہ خیز دعویٰ کیا تھا۔

اگلے ہی روز یعنی 30 ستمبر کو بھارتی نشریاتی ادارے اے این آئی سمیت دیگر گودی میڈیا نے ایس ایس جی کمانڈو حوالدار ریٹائرڈ محمد آصف کی تصویر، شناخت اور فوجی پروفائل کا خوب ڈھنڈورا پیٹا تاکہ اس جھوٹ کو سچ ثابت کیا جا سکے۔

تاہم یکم اکتوبر کو ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے حوالدار ریٹائرڈ محمد آصف کو میڈیا کے سامنے زندہ پیش کر کے بھارت کے اس فالس فلیگ ڈرامے کا پول کھول دیا۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستانی شہریوں کے قتل پر شدید احتجاج

اس تاریخی ہزیمت کے بعد گودی میڈیا نے اپنی شرمندگی چھپانے کے لیے ’’میں نا مانوں‘‘ کا مضحکہ خیز پرچار شروع کر دیا۔

انڈیا ٹوڈے نے اپنی رپورٹ میں یہ احمقانہ بیانیہ بنایا کہ حوالدار آصف کی شخصی تفصیلات اور شکل تو میچ کر گئی ہے لیکن اس کا ڈی این اے بھی میچ کر کے دکھائیں۔

جھوٹے انکاؤنٹر کی گمشدہ لاش بھارتی چنار کور کے پاس ہے اور اس گمنام لاش کا فورینسک اور ڈی این اے پاکستان سے طلب کرنے کا احمقانہ مطالبہ گودی میڈیا نے کیا۔

پاکستان نے صرف حقائق دنیا کے سامنے رکھے اور ہمیشہ کی طرح پاکستان کے حقیقت پر مبنی بیانیے کو عالمی میڈیا میں بھرپور پذیرائی ملی، جیسا کہ پریس کانفرنس میں ڈی ایس آئی ایس پی آر نے کہا کہ ان کو شرم نہیں آئے گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔