ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 اہم سرغنہ سمیت 8 دہشت گرد جہنم واصل

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا، جن میں 3 اہم سرغنہ بھی شامل ہیں۔
عزم استحکام ویژن کے تحت ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں اور اسی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک
جہنم واصل ہونے والے ان 8 دہشت گردوں میں تنظیم کے 3 انتہائی اہم سرغنہ بھی شامل ہیں، جو سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔ آپریشن کے بعد جائے وقوعہ سے غیر ملکی کرنسی اور بڑی مقدار میں جدید اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








