مشرق وسطیٰ سے تیل کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

خبر رساں ادارے کے مطابق مشرق وسطیٰ سے خام تیل کی برآمدات میں ستمبر کے مہینے میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، سعودی عرب نے بھی ترسیلات بڑھا دی ہیں۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق ستمبر کے مہینے میں مشرق وسطیٰ کے بڑے تیل پیدا کرنے والے ممالک سے خام تیل کی برآمدات جنگ کے آغاز کے بعد سے اپنی بلند ترین سطح پر واپس آ گئی ہیں۔
میری ٹائم انٹیلی جنس فرم کیپلر کے اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں برآمدات بڑھ کر ایک کروڑ اٹھائیس لاکھ بیرل یومیہ تک پہنچ گئیں، جن میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے اپنے حصص میں اضافہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کی جانب سے ایرانی تجویز مسترد کیئے جانے کے بعد تیل کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ
تاہم یہ اب بھی فروری میں جنگ شروع ہونے سے پہلے کی اٹھارہ لاکھ آٹھ لاکھ بیرل یومیہ کی سطح سے کافی کم ہے۔ یہ بحالی آبنائے ہرمز کے راستے ہونے والی برآمدات میں بہتری کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے، جو اس مہینے تقریبا سات لاکھ چالیس ہزار بیرل یومیہ تک پہنچنے والی ہیں۔
سعودی عرب، جس نے اپنے ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر حملوں کے بعد بحیرہ احمر کی بندرگاہ ینبع سے تیل کی ترسیل کا رخ موڑ دیا تھا، ستمبر میں یومیہ تقریبا چون لاکھ بیرل تیل برآمد کرنے کی راہ پر گامزن ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











