ایران امریکا اور اسرائیل کے جنگی جرائم پر انصاف کا مطالبہ کبھی نہیں چھوڑے گا، عباس عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات میں کہا ہے کہ تہران امریکا اور اسرائیل کی جانب سے کیے جانے والے جنگی جرائم پر انصاف کا حصول کبھی نہیں چھوڑے گا۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی اور واضح کیا کہ تہران امریکا اور صهیونیستی حکومت کی طرف سے کیے گئے جنگی جرائم کے ذمہ داروں کا پیچھا کرنا ہرگز بند نہیں کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کے پاس ایٹم بم آیا تو وہ پوری دنیا کو بلیک میل کرے گا، مارکو روبیو
انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم جنگی جرائم کے ماسٹر مائنڈز اور مجرموں کو کٹہرے میں لانے اور انہیں سزا دینے کا مطالبہ کبھی ترک نہیں کرے گی۔
ملاقات کے دوران انتونیو گوتریس نے تہران اور واشنگٹن دونوں پر زور دیا کہ وہ اس تنازع کو ختم کرنے اور خطے میں پائیدار امن قائم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھیں۔
تاہم، ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا پچھلی ایک دہائی کے دوران متعدد بار سفارتکاری اور معاہدوں سے مکر چکا ہے اور ان پر اعتبار کرنا مشکل ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












