امریکا بہت جلد ایران کے ساتھ جاری جنگ جیت جائے گا، پھر مہنگائی بھی ختم ہوجائے گی: صدر ٹرمپ

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ امریکا بہت جلد ایران کے ساتھ جاری تنازع میں فتح حاصل کر لے گا، اس جنگ کے خاتمے کے ساتھ ہی دنیا بھر میں مہنگائی کا بحران بھی ختم ہو جائے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی حکام نے آج ہی ایرانی مذاکرات کاروں کے ساتھ اہم بات چیت کی ہے۔ انہوں نے پُر اعتماد انداز میں کہا کہ ایران کے ساتھ جاری یہ کشیدگی اور جنگ بہت جلد اپنے انجام کو پہنچ جائے گی اور جیسے ہی یہ جنگ ختم ہوگی، اس کے نتیجے میں عالمی سطح پر موجود مہنگائی بھی جڑ سے ختم ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : ایران نے آبنائے ہرمز میں ایک اور امریکی زیر آب ڈرون قبضے میں لے لیا
ٹرمپ نے سابقہ امریکی انتظامیہ پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ سابق صدر بائیڈن کے دورِ حکومت میں پیٹرول اور گیس کی قیمتیں موجودہ دور کے مقابلے میں کہیں زیادہ بلند تھیں۔
انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ اگر ایران کے پاس ایٹم بم موجود ہوتا تو وہ اب تک اسرائیل کو مکمل طور پر تباہ کر چکا ہوتا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









