ایرانی سفارتخانے کا برطانوی فوجی اڈے کے واقعے سے لاتعلقی کا اظہار، جھوٹی خبروں پر کارروائی کا انتباہ

لندن کے ایرانی سفارتخانے نے ایران کا نام برطانوی فوجی اڈے کے قریب ہونے والی گرفتاریوں سے جوڑنے کی کوششوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔
ایرانی سفارتخانے کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ رائل ایئر فورس فیئر فورڈ اڈے کے گردونواح میں پانچ مشتبہ افراد کی گرفتاری کے واقعے کے ساتھ ایران کا نام جوڑنے والی تمام گھڑی ہوئی اور بدنیتی پر مبنی قیاس آرائیاں سراسر جھوٹی اور من گھڑت ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : امریکا بہت جلد ایران کے ساتھ جاری جنگ جیت جائے گا، پھر مہنگائی بھی ختم ہوجائے گی: صدر ٹرمپ
بیان میں کہا گیا کہ اس طرح کی من گھڑت افواہیں اور جھوٹی خبریں پھیلانے کا مقصد امریکہ اور اسرائیلی رجیم کی طرف سے ایرانی عوام کے خلاف کیے جانے والے مجرمانہ اقدامات کے بعد صرف اور صرف برطانیہ میں ایران کے خلاف نفرت انگیز پروپیگنڈے یعنی ایران فوبیا کو ہوا دینا ہے۔
ایرانی سفارتخانے نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ ایران اپنے ملک اور عوام کے حقوق، عزت اور مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری قانونی کارروائی کرنے کا پورا حق محفوظ رکھتا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












