برطانوی فوجی اڈے کے قریب سے دہشت گردی کے شبے میں گرفتار 5 مشتبہ افراد ضمانت پر رہا

برطانوی پولیس نے حساس فوجی اڈے کے قریب سے دہشت گردی کے شبے میں حراست میں لیے گئے 5 برطانوی شہریوں کو کڑی شرائط پر پولیس ضمانت پر رہا کر دیا۔
برطانیہ کے علاقے گلوسٹر شائر میں واقع رائل ایئر فورس فیئر فورڈ اڈے کے ارد گرد تین مشکوک گاڑیوں میں سوار 5 برطانوی شہریوں کو پولیس نے حراست میں لیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : برطانوی پولیس نے ایئربیس پر حملے کی کوشش میں ایران کے ملوث ہونے کی تحقیقات شروع کردی
کاؤنٹر ٹیرارزم پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی ہر ممکن زاویے سے تحقیقات کر رہے ہیں، اس بات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے کہ آیا اس کارروائی کے پیچھے کسی غیر ملکی ریاست کے ایجنٹس یا ان کے مقرر کردہ افراد کا ہاتھ تو نہیں ہے۔
حراست میں لیے جانے والے پانچوں افراد لندن کے رہائشی ہیں اور ان کی عمریں 23 سے 25 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں، جنہیں اب کڑی شرائط پر ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔
انسداد دہشت گردی کے سربراہ لورنس ٹیلر نے بتایا کہ مشکوک گاڑیوں کی عسکری ماہرین کی مدد سے فارنزک جانچ کی جا رہی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












