ایران سے معاہدے میں کوئی جلد بازی نہیں کی جائے گی، امریکی مؤقف

امریکا نے یہ تصدیق کی ہے کہ وہ ایران کے ساتھ انتہائی مثبت اور تعمیری بات چیت کر رہا ہے، لیکن کسی بھی حتمی معاہدے تک پہنچنے میں جلد بازی کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا۔
امریکی حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ عالمی ثالث فریقین کے درمیان پائے جانے والے خلیج اور اختلافات کو کم کرنے کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں، تاہم یہ بات حتمی ہے کہ جب تک تمام جوہری معاملات کو مکمل طور پر طے نہیں کیا جاتا، تہران کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کے پاس تیل کا ذخیرہ انتہائی محدود رہ گیا، ان کی معیشت مفلوج کردی، اسکاٹ بیسنٹ
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے یہ مؤقف اپنایا گیا ہے کہ حتمی معاہدے کے فریم ورک کے تحت ہی ایران کو معاشی پابندیوں میں نرمی دی جا سکتی ہے اور اس کے منجمد اثاثے بحال کیے جا سکتے ہیں۔
لیکن یہ تمام اقدامات صرف اسی صورت میں ممکن ہوں گے، جب تہران حکومت جوہری تنازعے کے حل کے لیے عملی میدان میں ٹھوس اور ناقابل تردید پیش رفت کا مظاہرہ کرے گی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









