ایران کے پاس تیل کا ذخیرہ انتہائی محدود رہ گیا، ان کی معیشت مفلوج کردی، اسکاٹ بیسنٹ

امریکی وزیر خزانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ تنازع ختم ہوتے ہی تیل کی قیمتیں بہت کم ہو جائیں گی، ایران کے پاس اب صرف ڈیڑھ کروڑ بیرل تیل باقی رہ گیا ہے۔
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ جاری تنازع کے خاتمے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہو گی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کے پاس اب صرف ڈیڑھ کروڑ بیرل تیل باقی رہ گیا ہے اور وہ آئندہ دو ہفتوں کے اندر تیل کے بدلے اشیا حاصل کرنے کی صلاحیت مکمل طور پر کھو دے گا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران نے آبنائے ہرمز میں ایک اور امریکی زیر آب ڈرون قبضے میں لے لیا
اسکاٹ بیسنٹ کے مطابق آنے والے دو ہفتوں میں تہران چین کو تیل کی آخری کھیپ روانہ کر سکتا ہے کیونکہ امریکی دباؤ کی وجہ سے ایران شدید مشکلات کا شکار ہے۔
امریکی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ واشنگٹن ایرانی تیل کی درآمدات یا اس کی باہر نقل و حرکت کی بلکل بھی اجازت نہیں دے رہا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکہ نے ایران کی میزائل اور ڈرون صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور ایران کی نوے فیصد میزائل فیکٹریاں تباہ کی جا چکی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے عائد کی جانے والی ناکہ بندی بدستور نافذ العمل ہے، جس نے ایرانی معیشت کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











