پیر، 28-ستمبر،2026
پیر 1448/04/17هـ (28-09-2026م)

امریکی پابندیوں کے باوجود تہران کا بین الاقوامی ائیرپورٹ فعال ہے، حکام

28 ستمبر, 2026 11:13

تہران کے امام خمینی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے چیف ایگزیکٹو نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کے باوجود ائیرپورٹ مکمل طور پر فعال ہے۔

تہران کے امام خمینی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے چیف ایگزیکٹو رامین کاشف آذر نے میڈیا کو بتایا کہ ایرانی ایوی ایشن انڈسٹری پر امریکی پابندیوں کے نفاذ کے باوجود ہوائی اڈہ مکمل طور پر کام کر رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ ائیرپورٹ اب بھی تیس سے زائد بین الاقوامی منازل کے لیے اپنی خدمات فراہم کر رہا ہے اور 23 ستمبر کو، جس دن پابندیوں کا باضابطہ نفاذ ہوا، ساٹھ پروازیں کامیابی کے ساتھ چلائی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے خلاف معاشی دباؤ کی مہم نے دنیا کو ایران سے تجارت روکنے پر مجبور کردیا، امریکی وزیر خارجہ

امریکی محکمہ خزانہ نے آٹھ ستمبر کو 27 ائیرلائنس کو بلیک لسٹ کیا تھا، جن میں وہ ایرانی کیریئرز بھی شامل تھے، جن پر پہلے پابندی نہیں تھی۔

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے خبردار کیا تھا کہ جو بھی ائیرپورٹس یا کمپنیاں ایرانی طیاروں کو فیول، لینڈنگ کی سہولیات یا ٹکٹوں کی فروخت فراہم کریں گی، انہیں پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اومان، متحدہ عرب امارات اور عراق کے کچھ ہوائی اڈوں نے پروازیں معطل کر دی ہیں، تاہم ایرانی ایئرلائنز اب بھی چین اور روس سمیت دیگر ممالک کے لیے پروازیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔